کراچی:(اے پی پی)گلشن معمار میں سی ٹی ڈی ٹو پولیس نے حساس ادارے کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی ٹو جنید شیخ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ اور داعش سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد عبداللہ اور مجاہد مارے گئے۔ ہلاک دہشتگرد داعش کے اہم کمانڈر تھے۔ دہشتگردوں کے قبضے دستی بم، کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ ہلاک دونوں دہشتگرد پہلے کالعدم تحریک طالبان سوات کے لیے کام کرتے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں کے 2 ساتھی فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ہلاک دہشتگرد شہر میں داعش کا نیٹ ورک مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔