خبرنامہ سندھ

کراچی :گورنرسندھ کی طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

کراچی: (اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی طبیعت اچانک بگڑ جانے پر انہیں کراچی میں ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں طبی امداد دے کر ان کی حالت تسلی بخش قرار دے دی ۔ کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران اچانک طبیعت بگڑ گئی ۔ گورنر سندھ کو فوری ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹرز نے جسم میں پانی کی کمی تشخیص کی اور انہیں طبی امداد فراہم کی ۔ گورنر ہائوس ترجمان کے مطابق ڈاکٹرز نے طبی امداد کے بعد گورنر سندھ کی طبیعت تسلی بخش قرار دے کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ہے ۔