کراچی کے علاقے گلشن معمارمیں واقع ایک فارم ہاؤس میں 16 سالہ لڑکی کو نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع پیش آیا ہے۔
متاثرہ لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں تین لڑکوں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں طبی معائنے کے بعد اس سے زیادتی ثابت ہو گئی۔
ایس ایس پی ملیر منیر شیخ نے بتایا کہ لانڈھی کی رہائشی 16سالہ لڑکی گھروالوں سے ناراض ہو کر اپنے دوست شاہ رخ اور اس کے دوستوں کے ہمراہ گلشن معمار میں واقع فارم ہاؤس پہنچ گئی جہاں شاہ رخ کے دوست فیضان نے اس کو نشہ آور چیز پلادی۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس کے تینوں دوست معاذ ، شاہ رخ اور احسن نے ایسا کرنے پر فیضان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اسپتال پہنچایا۔
دوسری جانب عباسی شہید اسپتال کی خاتون ایم ایل او ڈاکٹر سمعیہ نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے جب کہ نشانہ آوورادویات کی معلومات کے لئے خون کے نمونے کیمیکل ایگزامنیشن کو بھیج دئے گئے ہیں۔
پولیس نے لڑکی کو اسپتال پہنچانے والے تینوں لڑکوں کو بھی گرفتار کر لیا جب کہ فیضان نامی لڑکا موقع سے فرار ہوگیا۔