خبرنامہ سندھ

کراچی: گینگ وارکا کارندہ رضوان پینڈو بھتہ خوری کیلئےسرگرم

کراچی: (آئی این پی) رمضان المبارک میں گینگ وار کے کارندے بھتہ خوری کے لئے سرگرم ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کا کمانڈر رضوان پینڈو بھتہ خوری کی وارداتوں میں سرگرم ہے۔ لیاری گینگ وار کے کمانڈر رضوان پینڈو کی تصویر دنیا نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ رضوان پینڈو گینگ وار کے مطلوب دہشتگرد تاجو کا قریبی ساتھی ہے۔ رضوان پینڈو گینگ وار کے نیٹ ورک کو منظم کرنے کی کوشش بھی کر رہا ہے۔ رضوان پینڈو اور گینگ وار کے دیگر کارندوں کی تفـصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔ گینگ وار کے کارندوں کی تلاش کے لئے حساس ادارے اور پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔