خبرنامہ سندھ

کراچی ہوٹل آگ، 3 ڈاکٹر جاں بحق، کرکٹر بھی متاثر

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی میں شاہراہ فیصل پر جناح ہسپتال کے ساتھ ہی واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہو گئے ۔جاں بحق افراد میں چار خواتین اور تین ڈاکٹر بھی شامل تھے ۔کرکٹرز بھی زخمی ہو گئے۔کولنگ کا عمل مکمل کرکے ہوٹل کی تمام منزلیں کلیئر کردی گئیں۔ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ،کرکٹر یاسم مرتضی ٰدوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہو گئے، کرکٹر کرامت علی کو معمولی چوٹیں آئیں۔