کراچی:(آئی این پی) شاہ لطیف کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران ٹارگٹ کلر نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مجاہد نامی ٹارگٹ کلر گرفتار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ٹارگٹ کلر مجاہد سات افراد کے قتل کا اعتراف کر چکا ہے جن میں پولیس اہلکاروں کا قتل بھی شامل ہے۔ قاتل نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وہ کرائے کا قاتل ہے اور اس کا گروپ چھ لڑکوں پر مشتمل ہے۔مجاہد نامی کلر کو عام شہری کو قتل کرنے پر پانچ ہزار روپے جبکہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے پر دس ہزار روپے ملتے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔