خبرنامہ سندھ

کراچی :24 اپریل کو ایم کیو ایم کے سیکڑوں کارکنان سابقہ ہو جائینگے، انیس قائم خانی

کراچی:(آئی این پی ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماانیس قائم خانی نے دعویٰ کیاہے کہ رواںماہ 24اپریل کوباغ جناح میںان کی نئی سیاسی جماعت کے جلسے میںبڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنان سابقہ ہو جائیں گے۔ ہماراٹاسک متحدہ کی وکٹوں پرمیچ کھیلنا نہیں ہے دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان بھی ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں جلد قومی سطح پرسیاست کرنے والے کچھ اہم چہرے بھی ہماری جماعت کاحصہ ہوںگے۔ ایم کیوایم کوانا کا مسئلہ نہیں بنایا ہے۔ کراچی کی سیاست 24 اپریل کوایک نیاجنم لے گی اورہم ماضی کے تجربوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ انھوں نے مزیدکہاکہ تحریک انصاف سمیت دیگرسیاسی جماعتوں کے رہنمابھی رابطے میں ہیںپی ایس پی کاجلسہ کامیاب ہو گا۔