خبرنامہ سندھ

کراچی: 66 انچ قطر کی پائپ پھٹ گئی

کراچی: (ملت+اے پی پی) حب ڈیم سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 66 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔ مین رائزنگ لائن کے ذریعے پمپنگ سٹئنشن سے ٹریٹمنٹ پلانٹ تک پانی پہنچایا جاتا تھا۔ حکام کے مطابق، حب ڈیم سے دو لائنوں کے ذریعے پانی شہر کو فراہم کیا جاتا ہے، ایک لائن سے پانی کی سپلائی جاری ہے۔ پائپ لائن پھٹنے کے سبب یومیہ کم و بیش چار کروڑ گیلن پانی کی کمی واقع ہو گی۔