کراچی:(اے پی پی)متحدہ قومی موومنٹ سے الگ ہونے والے رضا ہارون نے کہا ہے 23 مارچ کو سیاسی جماعت کے نام، منشور اور نظریے کااعلان کریں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ 23 مارچ کو پاکستانی کی تعمیر وترقی کی پہلی اینٹ رکھی جائے گی۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے تیز وتند تبصروں پر انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی اتنے شریف ہیں، معاف کرنے کے سوا اور کچھ کیا ہی نہیں جاسکتا۔ رضاہارون نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ خامیوں سے بھی آگاہ کریں۔