خبرنامہ سندھ

کرنال بستی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

کراچی (ملت + اے پی پی) پی آئی بی کالونی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایدھی ریسکیو کے مطابق ملزمان کی لاشوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کرنال بستی میں چھاپہ مارا گیا۔ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان مار ے گئے جن کی شناخت ضیاء عرف پٹھان اور عدنان لقوہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے اور ان کا تعلق منشیات فروش گروپ درویش سے بتایا جاتا ہے۔