کراچی:(آئی این پی)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک اور عوام کو درپیش مشکلات کی جڑیں کرپشن، بد عنوانی اور اقربا پروری میں موجود ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ظلم و جبر کے سیاہ نظام کی سب سے بڑی وجہ کرپٹ حکمران ٹولہ ہے۔ تمام اداروں میں کرپشن موجود ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف عوام کو منظم کرنے کے لئے یکم مارچ سے ملک گیر “کرپشن فری پاکستان “مہم کا آغاز کرے گی۔