خبرنامہ سندھ

کرپشن کرنیوالےسرکاری افسران کومعاف نہیں کیاجائےگا: مرادعلی

وزیراعلیٰ سندھ کے

سکھر: (ملت+اے پی پی) ڈپٹی کمشنر آفس میں سرکاری افسران، آبادکاروں، شاعروں، ادیبوں سے میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں کسی کو معطل کرنے نہیں آیا لیکن صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرنا چاہتا ہوں، نظام کو بہتر کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زرعی پانی کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ جب زرعی اجناس زیادہ پیدا ہوں گی تو آبادکاروں سمیت سب کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو سندھ کے قانون کے مطابق مراعات اور سہولیات دیں گے، انہیں فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاکہ یہ لوگ عوام کی خدمت کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سکھر پاکستان کا خوبصورت شہر ہے اور اس شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں کہا کہ وہ سکھر شہر کا تفصیلی دورہ کریں گے تاکہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کر سکیں۔