خبرنامہ سندھ

کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں: ڈاکٹر عاصم

کراچی: (اے پی پی) احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم اوردیگرکے17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی ۔ ڈاکٹرعاصم بیمارہیں لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت میں داخل ہوئے۔ انہوں نے عدالت سے شکایت کی کہ میری فزیو تھراپی بند کر دی گئی ہے – ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو چوہدری نثار کا ظرف ہے انہوں نے کہا ، لیکن مجھے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے ۔ احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ ڈاکٹرعاصم کو عدالت پہنچایا گیا تو وہ شدید بیمار نظر آئے اور لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت میں داخل ہوئے ۔ ان کی کمر پر بیلٹ بندھا ہوا تھا ۔ سماعت شروع ہوئی تو ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے شکایت کی کہ میری فزیو تھراپی بند کر دی گئی ہے۔ مجھے کہا گیا ہے کہ عدالت کا حکم ہے جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے کسی کو نہیں روکا ۔ ڈاکٹر اپنے طور پر پریشان کر رہے ہوں گے ۔ ڈاکٹر عاصم نے عدالت سے کہا کہ آپ حکم جاری کر دیں جس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے روکا نہیں تو آرڈر کیوں کریں ۔ بعد میں عدالت نے سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی ۔ احاطہ عدالت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ جو چوہدری نثار کا ظرف ہے انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں ہے ۔ میں جوبھی ریلیف مانگوں گا عدالتوں سے مانگوں گا، مجھے عدالت پر مکمل اعتماد ہے۔ میں سیاسی کارکن ہوں اور پیپلزپارٹی سے وابستہ ہوں۔ سب جانتے ہیں کہ مجھے علاج کی سہولت کیوں نہیں دی جارہی ہے۔