خبرنامہ سندھ

کسی کی فرمائش پر یا تسلی کیلئے استعفیٰ نہیں دیں گے: اظہار الحسن

ایم کیوایم:(ملت+اے پی پی) ایم کیوایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کسی کی فرمائش پر یا تسلی کےلیے استعفیٰ نہیں دیں گے ، ہمارا مینڈیٹ پاکستان زندہ باد کہنے والوں کا ہے ، ہمارے بڑے فیصلوں کے بعد ادارے پالیسی تبدیل کریں ۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ملک سے باہر ارکان جلد از جلد ایم کیو ایم پاکستان کو جوائن کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3کے استعفے یا تو بھیجے نہیں گئے یا قبول نہیں ہوئے،ارم عظیم فاروقی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا، وہ ایم پی اے ہی تصورکی جائیں گی۔ سندھ اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے 35ارکان اسمبلی کی کارروائی کا حصہ ہیں،11ملک سے باہر ہیں ، مگر بھرپور طریقے سے اعتماد کرتےہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ135 لاپتا ساتھی یا گرفتار ہیں یا لاپتا ہیں ، ان کی بازیابی ترجیحات میں ہے۔ ہم اپنے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششوں کا دوبارہ سے آغاز کریں گے،قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بات سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔