خبرنامہ سندھ

کشمور: پولیس کی کارروائی، واپڈا کا سب انجینئر بازیاب،5 اغوا کار گرفتار

کشمور:(آئی این پی)علاقے گیہل پور کچے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واپڈا کے سب انجینئر محمد خان کلہوڑو کو بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران پانچ اغواکاروں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ملزمان نے واپڈا سب انجینئر کو ڈیڑھ ماہ قبل 30 لاکھ روپے تاوان کے لیے کندھ کوٹ سے واپس آتے ہوئے بخشا پور کے قریب اغوا کیا تھا۔