کراچی:(اے پی پی)کراچی کے علاقوں کلفٹن اور سولجر بازار میں پولیس کارروائیوں کے دوران 10 افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق سولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان شیر خان ، محمد دانش اور یونس کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو ٹی ٹی پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا جبکہ بوٹ بیسن میں دو مختلف شیشہ کیفے پر چھاپے مار کر 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔