خبرنامہ سندھ

کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی) کلفٹن بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کا گروہ بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹتا تھا۔ پولیس کیمطابق ملزمان کو شیریں جناح کالونی میں شہریوں کو لوٹتے وقت گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔