حیدرآباد:(اے پی پی) پاک سر زمین کے مرکزی رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ 7 افراد کی جماعت قرار دینے والوں کی بات غلط ہے،حیدر آباد میں لوگوں کے پر جوش استقبال نے ثابت کردیا کہ یہ جماعت پورے پاکستان کی ہے ۔ نئی سیاسی جماعت پاک سر زمین کے مرکزی رہنما انیس احمد قائم خانی نےحیدر آباد میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ جو لوگ کل تک تاثر دے رہے تھے کہ یہ 7 لوگوں کی جماعت ہے،ان کی بات غلط ثابت ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد کے ہزاروں لوگوں نے کل ہمارا استقبال کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ یہ 7 لوگوں کی جماعت نہیں ، پاکستان بھر کی جماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مختلف برادری کے لوگوں سے ملاقات کریں گے ،یہ لوگ ان کی پارٹی جوائن کریں گے ۔