خبرنامہ سندھ

کوئلے کی تلاش پروسسنگ اور کان کنی کے علاوہ تمام منصوبے بند کرنے کا حکم

کراچی (ملت + آئی این پی) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جناب جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے تھرکول اتھارٹی میں خلاف ضابطہ بھرتیوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ،فیصلے میں تمام منصوبے متعلقہ محکموں کو مستقل کرنے کا حکم دیا ہے ،جمعہ کو سنائے جانے والے فیصلے مین عدالت نے لکھا ہے کہ اتھارٹی پانی کی فراہمی سمیت سڑکوں اور ائیرپورٹ کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبوں پر بھی کام کررہی تھی،ان منصوبوں میں بدعنوانیاں ہوئیں ہیں،اس بارے میں چیف سیکریٹری سندھ رپورٹ پیش کریں،عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ سندھ کول اتھارٹی کے سابق ڈی جی دانش سعید دس سال کے عرصے میں سیکریٹری کے عہدے پر کیسے پہنچ گئے ،اس سلسلے میں محکمہ سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ پیش کریں،دوسری جانب عدالت نے چیف انجنئیر محمد علی میمن کی تقرری بھی غیر قانونی قرار دے دی ،عدالت نے تھرکول اتھارٹی کو کوئلے کی تلاش پروسسنگ اور کان کنی کے علاوہ تمام منصوبے بند کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے فیصلے میں لکھا ہے کہ کسی قسم کی بدعنوانی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔