خبرنامہ سندھ

کوئٹہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی: (آئی این پی) سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاؤن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جس پر پولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر صالح محمد سمیت چار دہشت گرد مارے گئے۔ صالح محمد گرفتار دہشت گرد نعیم بخاری کا قریبی عزیز تھا اور ملک بھر میں دہشت گردی کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا۔ ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔