خبرنامہ سندھ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا،خواجہ اظہار

کراچی (ملت + آئی این پی) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا‘ 2018 میں ثابت کردیں گے کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں‘ پڑھا لکھا طبقہ ایم کیو ایم میں شامل ہورہا ہے‘ پاکستان کی ترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ایک طرف ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو برا بھلا کہا جاتا ہے دوسری طرف ایم کیو ایم کا دوسری جماعت میں شمولیت کا بھی کہا جاتا ہے۔ پڑھا لکھا طبقہ ایم کیو ایم میں شامل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر صاحب کی آج کل نیند پوری نہیں ہورہی ایم کیو ایم کا فرض ہے کہ اپوزیشن کی آواز اٹھائے۔ بلدیاتی نمائندے اپنا کام کررہے ہیں 2018 میں ثابت کردیں گے کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ایم کیو ایم کا مینڈیٹ تقسیم ہوگیا ہے پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ (ن غ)