خبرنامہ سندھ

کوئی رکن اسمبلی استعفیٰ نہیں دے گا، متحدہ

کراچی: (ملت+اے پی پی) ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن سندھ اسمبلی مستعفی نہیں ہو گا ، ایم کیو ایم کی سندھ اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی متحدہ لندن کو جواب دے دیا ۔ پارلیمانی پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلوں اور فاروق ستار کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کر دیا ۔ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر سید سردار احمد کی زیر صدارت ایم کیو ایم پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کے 25 سے زائد اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور متحدہ لندن کے بیان کے حوالے سے لائحہ عمل پر غور کیا ۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم کا کوئی بھی رکن اسمبلی اسمبلی مستعفی نہیں ہو گا ۔ اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلوں اور ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ۔