خبرنامہ سندھ

کورائی نہرمیں 50فٹ چوڑا شگاف، فصلیں زیرآب

پنوں عاقل: (اے پی پی) پنوں عاقل میں نہرمیں 50فٹ سے زائد چوڑاشگاف پڑگیا۔ جس سے 2 دیہات اورزیر کاشت فصلیں زیر آگئی۔ گھوٹکی فیڈر سے نکالنے والی کورائی نہر میں رات گئے 50فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑگیا۔جس کےباعث دو یہات جبکہ کئی ایکڑ پر کاشت کپاس اور سبزیوں کی فصلیں زیر آب آگئی۔ شگاف پڑنے کےبعد مقامی افراد اور محکمہ آبپاشی کےاہلکار شگاف پُر کرنے میں مصروف ہوگئے۔ ادھرکمشنر سکھر کا کہنا ہے کہ گھوٹکی فیڈرسےپانی بند کیاجارہاہے، شگاف پر جلد قابو پالیا جائے گا۔