کراچی:(آئی این پی).کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نجی بنک سے ملزمان سات لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے، اس سال ہونے والی یہ چوتھی بنک ڈکیتی ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کی دارالسلام سوسائٹی میں واقع نجی بنک میں 6 ملزمان داخل ہوئے، بنک کی حفاظت پر ایک ہی سیکیورٹی گارڈ مامور تھا جس کو آسانی سے قابو کر کے اس کا اسلحہ چھینا گیا اور بنک میں موجود 7لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز سمیت دیگر حکام موقع پر پہنچے اور تفتیش شروع کردی۔ اس سال ہونے والی یہ تیسری بنک ڈکیتی ہے جبکہ کورنگی میں صرف دو ماہ کے دوران ہونے والی یہ دوسری واردات ہے۔