خبرنامہ سندھ

کورنگی میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی کے علاقے کورنگی میں پلاسٹک کے کارخانے میں آگ لگ گئی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں بھاری مقدار میں پلاسٹک کا خام مال موجود تھا جس کی وجہ سے آگ انتہائی تیزی سے پھیلی اور تمام چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا حادثے میں کسی فیکٹری مزدور کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔