خبرنامہ سندھ

کچرا اٹھایا نہ گیا، گٹر ابل پڑے، سڑکیں تالاب بن گئیں

کراچی: (ملت+اے پی پی) پی ای سی ایچ ایس سے متصل محمود آباد کا علاقہ ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، ابلتے گٹروں اور تالاب بنی گلیوں کا گڑھ بن گیا ہے کہ جہاں مکین روز کڑے امتحان سے گزرتے ہیں۔ شہر قائد کے یہی علاقے نہیں بلکہ نارتھ کراچی، نیو کراچی، سرجانی، اورنگی ٹاؤن، کورنگی اور شاہ فیصل سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی سیوریج کے مسائل انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ سیوریج کا نظام تباہ ہو جانے کے باعث اکثر گندہ پانی گھروں میں بھی داخل ہو جاتا ہے جبکہ گندے پانی سے بیماریاں بھی پھیل رہی ہیں جو بچوں اور بزرگوں کو زیادہ متاثر کر رہی ہیں۔