خبرنامہ سندھ

کیس ثابت ہونےپرسیاسی تنقید شروع ہوجاتی ہے، وکیل رینجرز

سندھ:(آئی این پی) ڈاکٹرعاصم کیس میں رینجرز کے وکیل ساجد محبوب کا کہنا ہے کہ جب کسی پارٹی پر کیس ثابت ہوتاہےتو وہ تنقید شروع کردیتی ہے۔ رینجرز وکیل ساجد محبوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں پر تنقید کا سلسلہ بند ہونا چاہیےکیونکہ یہ کیس کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں ہے ۔ وکیل رینجرز نے بتایا کہ یہ کیس ان دہشت گردوں کےخلاف ہےجنہوں نےکراچی کا امن خراب کیاہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں پرالزام لگانا اور عدالتی فیصلے میڈیا پر پیش کرنا توہین عدالت کےزمرےمیں آتا ہے- ساجد محمود نے بتایا کہ آج تک جے آئی ٹی کو کسی آئینی عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا ہے۔