کراچی پورٹ پرکیماڑی میں کارگولانچ پر صبح سات بجے لگنے والی آگ کوکئی گھنٹےبعدبھی بجھایانہ جاسکا۔
کیماڑی میں کھڑی لانچ میں الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگنےکی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔پاک نیوی کے دوٹگز اور دو فائر ٹیندرزنے بھی آگ بجھانےکی کوشش کی۔
آگ لگنےکے باعث سیاہ دھواں کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دےرہاتھا۔آگ لگنےکےباعث جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔