خبرنامہ سندھ

کینسر سکینر پراجیکٹ کا افتتاح

کراچی (ملت + آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی میں میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں 80کروڑ روپے کی لاگت سے کینسر اسکینر پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی میں میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں کینسر اسکینر پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ پراجیکٹ پر 80کروڑ روپے کی لاگت آئے گی میڈیکل انسٹیٹیوٹ آمد پر ادیب رضوی نے وزیراعلیٰ سندھ کا استقبال کیا۔