خبرنامہ سندھ

کےالیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی

نیشنل الیکٹرک:(ملت+اے پی پی) پاورریگولیٹری اتھارٹی نے کےالیکٹرک کی درخواست پر فی یونٹ بجلی 48 پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی۔ نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین طارق سدوزئی کی صدارت میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کا موقف تھا کہ اکتوبرمیں ایک ارب 51 کروڑیونٹ سے زائد بجلی فروخت کی گئی، جس کی پیداواری لاگت مقررہ حد سے 72 کروڑ 32 لاکھ روپے اضافی رہی، اس لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 47.86 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی اجازت دی جائے، جسے نیپرا نے منظورکرلیا۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک بھرمیں بجلی کے صارفین کو ہرماہ اربوں روپے کا ریلیف ملتا ہے لیکن ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر اوراس کے باسی اس سے محروم ہیں۔