خبرنامہ سندھ

کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:(اے پی پی) نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے نرخ میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، بجلی کے نرخ میں کمی فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، اس حوالے سے فیصلہ پہلے محفوظ کر لیا تھا تاہم نوٹیکفیشن آج جاری کیا گیا ہے۔