خبرنامہ سندھ

گاڑی پرفائرنگ،تحریک انصاف کے فیصل واوڈااورعمران اسماعیل بال بال بچ گئے

کراچی: (اے پی پی) تحریک انصاف کے رہنماء فیصل واوڈا نیب کے دفتر سے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ دہلی کالونی کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم خوش قسمتی سے فیصل واوڈا اس کارروائی میں محفوظ رہے۔ دنیا نیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے بالکل محفوظ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انھیں دھمکیاں مل رہی تھیں، اس لئے وہ گزشتہ چند روز سے بلٹ پروف گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے وہ دہشتگردی کی کارروائی میں محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ کی تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔