خبرنامہ سندھ

گرفتار ٹارگٹ کلر کا اہلکاروں سمیت کئی افراد کے قتل کا اعتراف

کراچی: (ملت+اے پی پی) مبینہ ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر فاروق پٹھان نے تفتیش میں اہم رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔ فاروق پٹھان نے قائد اعظم کالونی میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو سیاسی جماعت سے تصادم میں قتل کیا جبکہ متعدد بار پولیس پر فائرنگ بھی کر چکا ہے۔ فاروق پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ 15 رکنی گینگ کو نعیم اور سنی نامی ٹارگٹ کلرز ہینڈل کرتے تھے۔ گینگ کو اسلحہ نعیم فراہم کرتا تھا۔ سنی ٹارگٹ کلنگ کے لئے فہرست فراہم کرتا تھا جبکہ گلشن اقبال اور مبینہ ٹاؤن میں دکانوں سے بھتہ جمع کرنے کا کام بھی اسی گروپ کے سپرد تھا۔