گریڈ 21 کا آئی جی کیوں لگائیں؟: وزیر داخلہ سندھ
کراچی: (ملت آن لائن) سندھ کے وزیر زراعت اور داخلہ سہیل انور سیال کی صدارت میں گنے کی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے ہونے والا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ وزیر زراعت سہیل انور سیال نے کہا کہ گنے کی فی من قیمت کا تعین جلد کر لیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ گریڈ 22 کا افسر موجود ہے تو 21 والا کیوں لگائیں؟ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرنے دیا جا رہا، سندھ حکومت آئین اور قانون کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی کر رہی ہے۔
سہیل انور سیال نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کا سہرا سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے سر جاتا ہے۔