کراچی(ملت آن لائن)گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں باپ بیٹےکے قتل کا حکم گینگ وار نے دبئی سے دیا۔ گلستان جوہر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار شہر قائد میں ایک بار پھر سرگرم ہونے لگی ہے۔گزشتہ روز گلستان جوہرمیں کارروائی کے لئے گینگ وار ملزمان لیاری پاک کالونی سے گلستان جوہر کے قریبی علاقے میںآئے۔ملزمان نے ریکی کے بعد افطار کا ٹائمحکمت عملی کے تحت چنا۔مقتول محمد علی اور اس کے بیٹے آصف کو قتل کرنے کےلیے4 ملزمان آئےاور خاتون کے ذریعے مقتولین کےفلیٹ کا دروازہ کھلوایا۔مقتولین پر2 ملزمان ماما یعقوب اور ماجد بلوچ نے فائرنگ کی جبکہ ان کے 2 ساتھی شاکر شاکا اور فہد لاشاری بیک اپ پر تھے۔ بلال پپو اور ساجد ڈکیت نے دبئی سے بیٹھ کر محمد علی اور آصف کے قتل کا حکم دیا۔مقتول آصف نے پرانا گولیمار میں بلال گروپ کی زندگی اجیرن بنا رکھی تھی۔منشیات کے تنازعے پر مقتول کے 3 بھائی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔بلال اور ساجد نے گولیمار میں آصف کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ گھر پر قبضے کے باعث مقتولین گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھے۔