کراچی(ملت آن لائن)گورنرسندھ نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔
اسپیکر سندھ اسمبلی نے نیب کا قانون ختم کرنے کے بل کوایوان سے منظوری کے بعد دستخط کے لیے گورنرہاؤس بھجوایا تھا تاہم گورنرنے بل پراعتراض لگا کراسے اسپیکر سندھ اسمبلی کو واپس بھجوا دیا۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بل پر از سر نو جائزہ لے کر دوبارہ بھجوایا جائے۔
دوسری جانب وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ احتساب سے متعلق نیب کا متبادل بہتر قانون لارہے ہیں۔ بل دوبارہ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے 3 جولائی کو نیب آرڈیننس کے خاتمے کا بل کثرت رائے سےمنظور کیا تھا جس کے تحت اب سندھ میں بدعنوانی پرکارروائی محکمہ اینٹی کرپشن کرےگا اور نیب کو کسی کارروائی کا قانونی اختیار نہیں ہوگا۔