خبرنامہ سندھ

گورنرسندھ ہسپتال سےڈسچارج ،ڈاکٹرز نےآرام کا مشورہ دیدیا

کراچی: (آئی این پی ) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان کوہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ گورنر سندھ کو گزشتہ روز دل کی شریانوں میں تکلیف کی شکایت پر ادارہ برائے امراضِ قلب میں داخل گیاگیا تھا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادکوایک روز ادارہ برائے امراض قلب میں رکھنے کے بعد ہفتہ کی صبح ڈسچارج کردیا گیا ۔ گورنر سندھ کو نماز جمعہ کے دوران سینے میں تکلیف ہوئی تھی جس کے بعد انہیں ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا اور ابتدائی معائنے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرلیا گیا تھا۔ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر حمید اللہ نے بتایا کہ ای سی جی اور دیگر ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔تکلیف کا سبب دل کی شریانیں ہیں تاہم انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔