خبرنامہ سندھ

گورنر سندھ کا سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹر عثما ن چاچٹر سے ٹیلیفون پر رابطہ

کراچی (ملت + آئی این پی) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی نے اتوار کو سکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر عثما ن چاچٹر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اورشہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل شاہ نورانی درگاہ دھماکہ کے زخمیوں کی خیریت دریافت کی۔انھوں نے کی ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراھم کی جائیں۔قبل زیں جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی نے سی پی ایل سی کے چیف زبیر حبیب کو ہدایت کی ہے کہ درگاہ شاہ نورانی حادثہ میں لاپتہ ،زخمی اورجاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کے لئے لواحقین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔انھوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین ان کے کوائف سی پی ایل سی کے نمبر 35672222,35683333 پر لکھوائیں تاکہ ان کی تلاش میں مدد مل سکے۔