خبرنامہ سندھ

گورنر سندھ کی سول ہسپتال کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت

کراچی :(اے پی پی) گورنر سندھ عشرت العباد خان نے سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسان کہلائے جانے کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی کارروائیوں سے قوم کو ڈرا نہیں سکتے، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ گورنر سندھ نے دھماکہ میں آج نیوز کے کیمرہ مین سمیت دیگر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے اور ڈان نیوز کے کیمرہ مین سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔