خبرنامہ سندھ

گورنر سندھ کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ، نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا

کراچی (ملت + آئی این پی) گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی جس پر انہیں نجی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔ اتوار کو گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزمان صدیقی کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ترجمان گو رنر سندھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے گورنر کا طبی معائنہ کیا ہے ان کے سینے میں انفیکشن ہے تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ ڈاکٹر کے مشورے پر سعید الزمان صدیقی کو چوبیس گھنٹوں میں ہسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔