خبرنامہ سندھ

گورنر سندھ کی طبیعت خراب ہو گئی، ہسپتال منتقل

کراچی: (ملت+اے پی پی) گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید زمان صدیقی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے جس کے باعث انہیں صوبائی دارالحکومت کے نجی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جسٹس سعید الزمان صدیقی کی عمر 79 سال ہے۔ وہ یکم جولائی 1999ء سے 26 جنوری 2000ء تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے 9 نومبر 2016ء کو گورنر سندھ کے منصب پر فائز کیا گیا ہے۔