خبرنامہ سندھ

گورنر سندھ کی پاکستانی ٹیم کو دوسرا ٹیسٹ جیتنے پر مبارکباد

کراچی ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ منگل کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم نے پہلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پوری قوم کو شاندار تحفہ دیا ہے، میچ میں بہترین کھیل پیش کرنے پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، بولروں اور بیٹسمینوں نے اپنی شاندار کارکردگی سے شائقین کے دل جیت لئے۔ گورنر سندھ نے امید ظاہر کی کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی طرح کلین سوئپ کرے گی۔