خبرنامہ سندھ

گڈو پاور ہاؤس کا 1 یونٹ ٹرپ کر گیا

کشمور: (ملت+اے پی پی) گڈو تھرمل پاور ہاؤس کا ایک یونٹ ٹرپ کر گیا۔ واپڈا حکام کے مطابق، یونٹ پانی کی قلت کے وجہ سے ٹرپ ہوا ہے۔ کنٹرول روم انتظامیہ کے مطابق، یونٹ ٹرپ ہونے سے سندھ کے مختلف شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ جن علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں کشمور، جیکب آباد، شکارپور اور جعفرآباد شامل ہیں۔