لاڑکانہ:(آئی این پی)گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی 37 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ جلسے میں شرکت کیلیے آنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کو اچانک دل کا دورہ پڑا۔ سینیٹر تاج حیدرکو اچانک دل کا دورہ پڑا جنھیں مزارکے احاطے میں قائم میڈیکل کیمپ میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔بعدازاں ایمبولنس کے ذریعے انھیں شعبہ قلب کی ایمرجنسی میں لاڑکانہ منتقل کر دیا گیا جہاں پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے سینیٹر تاج حیدر کا معائنہ کیا اور ان کو آرام کا مشورہ دیا تاہم آخری اطلاعات تک تاج حیدر شعبہ قلب میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی تھے۔