خبرنامہ سندھ

گھوٹکی: دیہاتیوں نےنایاب نسل کی ڈولفن کوبلا سمجھ کرمارڈالا

گھوٹکی:(آئی این پی) گھوٹکی کی نرلی مائنر میں دیہاتیوں نے نایاب نسل کی ڈولفن کو بلا سمجھ کر مار ڈالا ۔ ڈولفن سندھ دریا سے بھٹک کر نرلی کینال میں آگئی تھی ، دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ انہیں علم نہیں تھا کہ یہ نایاب نسل کی ڈولفن ہے اس لیے انہوں نے خوف کی وجہ سے مار دیا ہے ۔ دوسری جانب گاؤں میں ڈولفن کو بلا سمجھ کر مارنے والی خبرسن کر لوگوں کی بڑی تعداد ڈولفن کودیکھنے آگئی ۔ اہل علاقہ کی جانب سے ڈولفن کو ہلاک کرنیوالے نوجوان کو بہادر قرار دیا جارہا ہے ۔