خبرنامہ سندھ

گھوٹکی: سکول میں تدریسی عمل دوبارہ شروع

گھوٹکی (آئی این پی ) دنیا نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں ، گھوٹکی کے سکول میں اب علم شمع روشن ہوگی ، تین سال سے قائم پولیس چوکی ختم کر دی گئی ، اہلکاروں نے سامان بھی اٹھالیا تین سال سے حیات پتافی گرلز پرائمری سکول میں قائم پولیس چوکی ختم کرا دی گئی ، اہلکاروں نے چوکی سے اپنا سامان بھی اٹھالیا ۔ پولیس چوکی کی وجہ سے تین سال سے طالبات گھروں تک محدود تھیں ۔ دنیا نے آواز اٹھائی تو سائیں سرکار کو ہوش آیا ۔ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے فوری طورپر پولیس چوکی ختم کرنے کا حکم دیا اور رپورٹ طلب کی ۔ وزیر داخلہ کے ایکشن کے بعد پولیس چوکی تو ختم ہوگئی ۔ اب گھوٹکی کے سکول میں علم کی شمع روشن ہوگی ۔