گھوٹکی(اے پی پی)گھوٹکی کےقریب میرپور ماتھیلو بائی پاس بس اور ٹریلر میں تصادم ہوا۔حادثے میں ایک خاتون جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کےمطابق کراچی سے پنجاب جانےوالے مسافر بس میرپور ماتھیلو بائی پر کھڑے ٹریلر سے ٹکراگئی۔ جس کے نتیجے میں بس میں سوار ایک خاتون جاں بحق اور 4مسافر زخمی ہوگئے ۔ لاش اور زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔