کراچی(اے پی پی)ہائی ٹینشن لائن میں خرابی کے باعث کراچی میں کئی گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئےہیں،جس کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کا اس حوالے سے مؤقف ہے کہ خرابی دور کرنے کے لیے عملہ کام کررہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں جلد بجلی بحال کردی جائے گی۔