خبرنامہ سندھ

ہمارا نہ پہلے اتحاد ہوا، نہ آئندہ ہو گا: مصطفیٰ کمال

ہمارا نہ پہلے اتحاد ہوا، نہ آئندہ ہو گا: مصطفیٰ کمال
کراچی:(ملت آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے نہ پہلے اتحاد ہوا تھا اور نہ آئندہ کبھی ہو گا، پی ایس پی انتخابات سے قبل کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے پہلے ہی پی ایس پی سے اتحاد نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ اب چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے بھی ایسے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے، کہتے ہیں ایم کیو ایم پاکستان سے نہ پہلے اتحاد ہوا تھا نہ آئندہ کبھی ہو گا۔ لیاقت آباد آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمیت تمام جماعتوں سے ورکنگ ریلیشن شپ ضرور بنانا چاہتے ہیں لیکن انتخابات سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کریں گے۔ چیئرمین پی ایس پی کہتے ہیں کہ 24 دسمبر کو لیاقت آباد میں ہونے والے جلسے میں اہم فیصلے کرنے ہیں، کراچی کے ان نگہبانوں کو تبدیل کرنا ہے جنہوں نے اس شہر کو صرف لوٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور عوام کی آواز ایوانوں تک پہنچائیں گے۔