کراچی:(اے پی پی)ایم کیو ایم کے رہنما اور کراچی کے نامزید میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ ہماری جنگ کچرےسےہےچاہے وہ کسی بھی قسم کاہو، اللہ تعالی ان کی پارٹی کی صفائی کررہاہے۔ میڈیا سے گفتگومیں وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ شہر کی صفائی کررہےہیں تودوسری طرف ان کی پارٹی سے صفائی ہورہی ہے، وہ ایم کیو ایم کے نہیں بلکہ کراچی شہرکےمیئرہوںگے۔